کمالیہ(نامہ نگار)امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 123 ڈاکٹر طارق سلیمان نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی کیلئے سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے دوران مختلف جگہوں پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ہم اپنی سوچ کو محدود سے لامحدود نہیں کریں گے اس وقت تک ہم ایک بہتر معاشرہ تشکیل نہیں دے سکتے کیونکہ بہتر معاشرے کی تشکیل کیلئے ہمیں اپنی سوچ کو لامحدود کرنا ہو گا۔
