فیصل آباد(پ ر) سابق و ز یر مملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصاری نے کہاہے کہ عمران خان اپنے حکومتی اور سیا سی کردارمیں بے نقاب ہونے کے بعد سیاسی طورپرلاوارث ہوچکے ہیں اب اُن کاکوئی بوجھ اُٹھانے کے لئے تیا رنہیں جو اُنہیں اقتدارمیں لائے تھے وہ بھی اللہ سے معافی مانگ کرجاچکے ہیں۔وہ کسی جگہ سے فیضیاب نہیں ہورہے اس لئے ذہنی عارضہ میں نظرآرہے ہیں ۔ قومی اسمبلی کے ضمنی اور2صوبوں کے الیکشن ہم نے نہیں الیکشن کمیشن نے کروانے ہیں اُمیدہے وقت سے قبل نہیں ایک وقت میں ایک سا تھ ہونیکاامکان ہے ۔اُن کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی میں فرنٹ لائن پرشامل شاہ محمودقریشی جیسے لوگ بھی آج میاں نوازشریف کیخلاف کئے گئے فیصلوں کوغلط تسلیم کررہے ہیں۔
28