فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااسراراحمدمنے خان نے کہاہے کہ عمران خان اپنے حکومتی اورسیاسی کردارمیں بے نقاب ہونے کے بعدسیاسی طورپرلاوارث ہوچکے ہیں اب اُن کاکوئی بوجھ اُٹھانے کے لئے تیارنہیں جواُنہیں اقتدارمیں لائے تھے وہ بھی اللہ سے معافی مانگ کرجاچکے ہیں۔وہ کسی جگہ سے فیضیاب نہیں ہورہے اس لئے ذہنی عارضہ میں نظرآرہے ہیں۔قومی اسمبلی کے ضمنی اور2صوبوں کے الیکشن ہم نے نہیں الیکشن کمیشن نے کروانے ہیں اُمیدہے وقت سے قبل نہیں ایک وقت میں ایک ساتھ ہونے کاامکان ہے۔اُن کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی میں فرنٹ لائن پرشامل شاہ محمودقریشی جیسے لوگ بھی آج میاں نوازشریف کے خلاف کئے گئے فیصلوں کوغلط تسلیم کررہے ہیں۔چندماہ کی نہیں چندہفتوں میں میاں نوازشریف تمام کیسزمیں سرخروہوکرپارٹی کی قیادت کریں گے تاہم اس کے لئے”بابارحمتے”کاکردارختم ہوناچاہئے۔عمران خان کے خلاف ایسے کیسزہیں جن میں وہ کسی طرح بھی سزا سے بچ نہیں سکتے۔
21