34

نوازشریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن )نے پہلے بھی ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالا اور اب بھی میاں نواز شر یف کی قیادت میں مسلم لیگ( ن ) ہی مسائل سے نکالنے کی صلا حیت رکھتی ہے مخالفین اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے،مہنگائی ،غربت ، بیروزگاری اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے ہم میدان میں اترے ہیں عوام ہمارا ساتھ دیں، 8فروری کو انشا اللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی فتح کا سورج طلوع ہو گا پارٹی عوام کی طا قت سے نہ صرف مرکز میں بلکہ صو بو ں میں بھی حکو متیں بنائیگی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) میں روزانہ کی بنیاد پر شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام مسلم لیگ ( ن ) اور اسکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں