فیصل آباد(پ ر)سابق چیئر مین یونین کونسل 141حاجی امین باجوہ نے کہا ہے کہ 8فروری کو پولنگ والے دن مسلم لیگ ن اورمیاں نواشریف کے انتخابی نشان شیر پر مہریں لگاکرمسلم لیگ ن کو شاندارکامیابی اور میاں نواز شریف کو ملک کا چوتھی باروزیر اعظم بنانیکی راہ ہموار کریں گے،انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے غیور عوام نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کوبھاری اکثریت سے الیکشن 2024 میں فتح سے ہمکنارکیاتو دنیاکی کوئی طاقت میاں نواز نشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کو حکومت بنانے سے نہیں روک سکتی،انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو اورپی ٹی آئی کے آزاد امیدوار جس قدر مرضی زور لگالیں اب ملک کے باشعور عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے عوام بخوبی جانتے ہیں میاں نوازشریف نے اپنی حکومت کے دوران بیمثال ترقیاتی کام کروائے ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اوردہشتگردی ختم کی ہے ملک کوایٹمی قوت بنایا۔ہم مسلم لیگی امیدوار پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتے۔
