فیصل آباد(پ ر)ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) کلچر ونگ فیصل آباد رانا آصف ارشد خاں نے کہا ہے کہ پاکستان میں فرعونیت والا شخص آیا جو کہتا تھا اپوزیشن کو جیلوں میں ڈال دوں گا پنکھے اور اے سی بند کر دوں گا ، کبھی امریکہ جا کر کہتا رہا کہ میرے ہاتھ میں طاقت ہے اپوزیشنکے کاروبار بند کروا دوں گا لیکن وہ عبرت کا نشان بن گیا۔ اپنے اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے محبت و عقیدت جذبات کی بنیاد پر نہیں بلکہ انہوں نے ملک کی ترقی کیلئے جو کام کیا اس وجہ سے ہے ، کہا گیا نواز شریف کی سیاست کو مائنس کر دیا جائے گا تو کیا وہ مائنس ہو گئے؟، نواز شریف ملک میں واپس آئے اور ترقی کار کا سفر دوبارہ وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے چھوڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اٹھارہ ، اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کو زیرو کر دیا، یہودی لابی نے دیکھا کہیں پاکستان میں خوشحالی نہ آجائے تو پروجیکٹ نیازی لا کر ترقی کو ریورس گئیر لگا دیا گیا، نیازی دور حکومت میں پنجاب میں ہزاروں لوگ بے روزگار ہوئے سوشل میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈہ سے لوگوں کے ذہن تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، آٹھ فروری باطل کی شکست کا دن ہو گا ۔
