81

نوازشریف کیخلاف سازشیں کرنیوالے بے نقاب ہوچکے

فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ(ن)سٹی کے نائب صدر اور امیدوار پی پی 112 رانا عمران محمود خاں نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والے بھی بے نقاب ہو چکے ہیں انشا اللہ برسر اقتدار آکر (ن) لیگ اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی نظام انصاف کو فعال کیا جائے گا اور معاش ترقی کی راہ ہموار کی جائے گی تاکہ ملک قوم کو لاحق مسائل و مشکلات کا تدارک یقینی بنایا جاسکے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں (ن) لیگ کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا گیا لیکن اس بار ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا آنے والا کل مسلم لیگ نون کا ہے پاکستانی عوام چوتھی بار نواز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے نواز شریف کے شیر میدان عمل میں آچکے ہیں اور پاکستان کے عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں