26

نواز شریف عوام کیساتھ کئے گئے وعدوں کو سچ ثابت کرینگے

فیصل آباد(پ ر) مسلم لیگ ن کے مرکز ی رہنمااورپی پی112سے نا مز د اُمیدوار اسرار احمدمنے خا ن نے کہاہے کہ میاں نواز شر یف و ا حد لیڈر ہیں جوعوام کیسا تھ کئے گئے وعدوں کوسچ ثابت کرتے ہیں ۔ ملک میں جوترقیاتی منصوبے ہیں وہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے ہیں۔ 8فروری کوعوام مینڈیٹ دیں گے توپاکستان کو 2013 کی طرح ٹریک پرلے جایاجائیگا۔ملک میں غر یب عوام کیلئے سب سے زیادہ مشکلات بجلی کے بلزہیں اس کیلئے پارٹی قیادت نے شمسی توانائی پروگرام سیاسی منشورمیں شامل کیا ہے جسکے نتیجہ میں غریب عوام کو تاحیات بڑاریلیف ملے گا۔ اپنے حلقہ کی انتخابی مہم کے دوران خطا ب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھاکہ بلے سے آئوٹ ہونے کے بعد پی ٹی آ ئی کااگرکوئی مبینہ حمایت یافتہ اُمیدواربھی ہے تو وہ انتخابی مہم میں دکھائی نہیں دے رہا۔میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن پہلے قانونی عدالت سے سرخروہوئی اور8مئی کوعوامی عدالت سے بھی کامیابی کیساتھ سرخروہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں