61

نواز شریف نے اپنے ادوار میں معاشی استحکام کو ترجیح دی

فیصل آباد(پ ر) پی پی 113سے مسلم لیگ ن کے نامزد اُمیدوارراناعلی عباس خاں نے کہا ہے کہ8فروی کوہونے والے عام انتخابات سے قبل عوام کو 2017 سے قبل اور2018کے بعد کامواز نہ کرناچاہئے۔میاںنوازشریف نے اپنے تینوں ادوارمیں معاشی ا ستحکا م کوترجیح دی جبکہ 2018 کے بعد صرف سیاسی انتقام کو ایجنڈا بنا یا گیاجس کی وجہ سے غریب عوام کی زندگی مشکل ہوگئی۔دعویٰ سے کہتاہوں کہ عوامی مینڈیٹ ملنے کے بعدمیاں نوازشریف ایک بارپھرمعاشی استحکام کوترجیح دیں گے۔اپنے حلقہ کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم کے دوران گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ سیاسی اورقانونی سہولت کاری ختم ہونے کے بعدسوشل میڈیاپرججزکے خلاف پراپیگنڈہ قابلِ مذمت اورعناصرکوقانون کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف اورسابق وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ خاں سمیت کئی ارکان کے خلاف جھوٹے اوربے بنیادمقدمات قائم کرکے اُنہیں قیدکیاگیااس کے باوجودمسلم لیگ کے کسی ایک کارکن نے بھی سوشل میڈیاپرپراپیگنڈہ نہیں کیا۔میاں نوازشریف مریم نوازشریف،میاں شہبازشریف سمیت درجنوں ارکان کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاگیا۔آج پی ٹی آئی کے سہولت کار بے کارہوگئے ہیں اورنظام عدل میں انصاف مل رہاہے تو اس کے خلاف گھٹیازبان استعمال کی جارہی ہے۔پٹرول کی قیمت کم ہونے سے عوام کوریلیف ملاہے تاہم جب مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی توعوام کوہر سطح پرریلیف ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں