31

نواز شریف کو گرانے کا خواب دیکھنے والے ایک ایک کرکے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میاں نواز شریف کو گرانے کا خواب دیکھنے والے ایک ایک کر کے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں’ میاں نواز شریف کے نام مٹانے والے خود مٹ جائیں گے’ ہمارا لیڈر چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے آ رہا ہے’ روک سکتے ہو تو روک لو’ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) این اے 101 کے امیدوار میاں عرفان منان’ امیدوار پی پی 114 شیخ محمد یوسف اور امیدوار پی پی 115 میاں طاہر جمیل نے مسلم لیگ (ن) سی سی 79 کی سیاسی و سماجی شخصیت میاں مبارک کی رہائش گاہ پر منعقدہ انتخابی میٹنگ کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر کوارڈی نیٹر ملک شہزاد’ سابق سی سی چیئرمین اخواص قریشی’ گولا گجر’ شیخ محمد بلال’ چوہدری حنیف’ چوہدری عبدالرحیم رندھاوا’ شیخ نعیم’ سابق ٹکٹ ہولڈر ملک اصغر کے علاوہ سی سی 79 کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی’ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے کوئی جرم نہیں کیا تھا’ اس قصور ملک کو خوشحال بنانا اور ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے سی پیک دینا تھا’ اگر میاں محمد نواز شریف کو سازش کے تحت نہ گرایا جاتا تو آج ملک کے یہ حالات نہ ہوتے’ مگر مایوس نہیں ہونا’ ہمارا اور آپ کا محبوب لیڈر میاں محمد نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن کر ملک کو پھر سے ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں