24

نواز شریف کیخلاف جنہوں نے سازش کی عوام ان کوجانتے ہیں ‘ مریم نواز

سرگودھا(بیوروچیف)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ میں نواز شریف کا مقدمہ لیکر آئی تھی لیکن یہاں کے لوگ سب جانتے ہیں۔گھڑی چور جب سے اقتدار سے ہٹا تو سازش کی باتیں کر رہے تھے یہ سازش جنہوں نے اپنے مفادا ت کے لئے گھڑی چور کو ہٹھایا ایک نے کہا کہ نو ا ز شریف سائز سے بڑا ہو گیا ہے اسے کٹ ٹو سائز کرنا پڑیگا پھر اس گھڑی چور کو لایا گیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی راہنما مریم نواز شریف نے سرگودھا آمد پر منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے نواز شریف کے خلاف سازش کی عوام ان کو جانتے ہیں۔آج بھی نواز شریف کے خلاف کوئی کیس آئے اس میں جج کھوسہ ضرور ہوتا ہے اس طرح ن لیگ کے رہنما کو چن چن کر نا اہل کیا گیا اور اسٹیبلشمنٹ نے عمران جیسے گند کے ٹوکرے کو پھینکا تو اب ججز نے اس کی گند کو اٹھا لیا آج عمران کی سیاسی موت سب کو نظر آ رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ جنرل فیض نے کروڑوں روپے لوٹے اور گلف میں منتقل کیے۔چوہدری پرویز الہی نے بھی کہا کہ میرا کیس مظاہر نقوی کے پاس لگواو لو اب بنچ فکسنگ ہو رہی ہے آپ کو کیوں پتہ نہیں چل رہا۔ یہ ہر کیس کا نوٹس لیتے ہیں جو ن لیگ کے خلاف ہو انہوں نے کہا کہ ن لیگ الیکشن سے نہیں ڈرتی میدان میں اتر چکے ہیں۔ 9ججز کا بنچ بنایا اس میں ان دو ججز کو لایا گیا عدلیہ اپنی بنیادی زمہ داری کا احاطہ کرے کیونکہ غیر متنازعہ بنچ بنانا آپ کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ گھڑی چور عمران کو پاکستان کے لئے خطرہ قرار دیدیا لیکن اس فتنے کو سپریم کورٹ کی طرف سے تھپکی دیدی گئی ایسے حالات میں ملک کو مزید نقصان پہنچے گا۔اس کا نام نہیں لیتی وہ تو مہرہ تھا۔فتنہ پرور یہی لوگ تھے ان کی تصاویر دکھائی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں