67

نواز شریف کیخلاف سازشیں کرنیوالے بے نقاب ہوچکے ہیں ، عابد شیر علی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب میں مسلم لیگ (ن) زیادہ عرصہ اقتدار میں رہی اورسب سے زیادہ ترقیاتی کام کرائے ہم نے جھوٹے وعدے کئے نہ کریں گے، ہماری کارکردگی اور عوامی خدمت کوعوام جانتے ہیں۔ آنے والا کل مسلم لیگ (ن) کا ہے۔ پاکستانی عوام چوتھی بار میاں نواز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے ۔ میاں نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والے بھی بے نقاب ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار این اے102 چوہدری عابد شیر علی نے ناظم آباد سٹی میں شہزاد سردار کے گھر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرشہزاد سردار گروپ’ محمد مدنی اینڈ خالق سعید لالہ جی گروپ’ اشرف لاڈا گروپ’ طاہر حمید گروپ’ مہر محمدنعیم گروپ’ میاں عدنان گروپ’ رانا کاشف جنرل کونسلر’ حاجی اشرف لیبر کونسلر’طاہر رحمانی’ میاں ا بو بکر نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) این اے102 کے امیدوارچوہدری عابد شیر علی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ شہزاد سردار کا کہنا تھا کہ این اے 102سے چوہدری عابد شیر علی ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کرینگے، لیگی ورکروں،ووٹروں اور سپورٹروں میں سابق وزیرمملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیرعلی کوتاریخ سازکامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے پایا جانیوالا جوش وجذبہ خوش آئند ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں