اسلام آباد(بیوروچیف)سابق وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں میں پونے دو ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، نواز شریف نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات این اے 130 لاہور میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں دیں ہیں۔نجی ٹی وی کی اثاثوں کی تفصیلات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کے اثاثوں میں مجموعی طور پر ایک ارب 76 کروڑ کی کمی آئی ہے۔مالی سال 2016 میں میاں نواز شریف کے اثاثوں کی کل مالیت ایک ارب 83 کروڑ نو لاکھ روپے تھی۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے 2017 میں الیکشن کمیشن کے ساتھ جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات میں بتایا تھا کہ وہ ایک ارب روپے کی مالیت کی تقریبا 1615 کنال زمین کے مالک ہیں۔مالی سال 2023 میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے جو تفصیلات اپنے کاغذات نامزدگی میں دکھائی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انکے اثاثوں کی مالیت صرف ساڑھے سات کروڑ سے تھوڑی سی زائد ہے۔رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال کے ڈیکلیریشن میں سابق وزیراعظم کی ایک ارب روپے مالیت کی 940 کنال زمین اثاثوں کا حصہ نہیں ہے۔اسکے علاوہ انہوں نے رواں مالی سال کے اثاثوں میں بیٹے حسین نواز شریف سے بیرون ملک سے ائی 23 کروڑ بیس لاکھ روپے کے گفٹس بھی شامل نہیں ہیں، اسکے علاوہ نوازشریف کے اثاثوں میں مرحوم بیگم کلثوم نواز کے بیس کروڑ سے زائد کی جائدادیں اور انکے دو گھر بھی شامل نہیں ہیں۔
19