67

نواز شریف28جنوری کو کراچی کا دورہ کرینگے

لاہور(بیوروچیف)مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف انتخابی مہم کے سلسلہ میں28جنوری کو کراچی کا دورہ کریں گے اپنے اس دورے کے دوران وہ مسلم لیگ (ن) سندھ کے عہدیداروں، کارکنوں اور ٹکٹ ہولدڑز سے ملاقات کرینگے ، میاں محمد نواز شریف کی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات ہو گی ۔اس موقع پر وہ اہم سیاسی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کرینگے ، میاں نواز شریف کے دورہ کراچی کے حوالے سے ن لیگ سندھ زوروشور سے تیاریاں کررہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں