25

نواں لاہور میں کاروباری بلا سود قرضوں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد

گوجرہ(نامہ نگار) ادارہ اخوت اسلامک مائیکروفنانس کے زیر اہتمام نواں لاہور میں کاروباری بلا سود قرضوں کی تقسیم کی تقریب کا ا نعقاد۔تفصیلات کے مطابق نواں لاہور میں و ز یر اعظم یوتھ بزنس لون سکیم اور وزیراعلیٰ خود ر و ز گار سکیم کے تحت 70 ضرورت مند خاندانوں میں 50 لاکھ روپے کے بلاسود قرضے دیے گئے۔ایریا مینجر ملک اختر محمود کی سربراہی میں ہونے والی تقریب میں اخوت فاؤنڈیشن نواں لاہور کے سٹاف چوہدری عبدالستار گجر، مرزا رمضان، زوہیب آکاش، اور راؤ وسیم واجد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایریا منیجر ملک اختر محمود نے کہا کہ ادارہ اخوت ملک بھر میں اس سکیم کے تحت لوگوں کو کاروبار میں اضافے اور اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے کیلئے بلاسود قرضے فراہم کر رہا ہے.ملک اختر محمود کی جانب سے مزید کہنا تھا کہ ادارہ اخوت اسلامی، فلاحی اور بھائی چارے کی بنیادوں پر مبنی ایک خوبصورت معاشرہ تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے جہاں تمام لوگوں کو بلاسود قرضوں کے ساتھ ساتھ عزت، تعلیم، اور صحت عامہ کی سہولیات میسر ہوں۔تقریب کے اختتام پر بانی اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب اور ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے دعا کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں