فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) اہلحدیث یوتھ فورس سٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام مدینہ ٹاؤن اور پیپلز کالونی فیصل آباد کے سرکاری و نجی اداروں میں بے حیائی و فحاشی کی روک تھام کے لیے ”تر و یج حیا تربیتی سیشنز” کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف نشستو ں سے خطاب کرتے ہوئے صدر اہلِ حد یث یوتھ فورس فیصل آباد محمد محسن حمید، پروفیسر ابوبکر فاروقی، حافظ عمر سعید، حافظ انس محمدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی تہذیب نوجو ا ن نسل سے غیرت و حمیت سلب کرنے کی خواہاں ہے۔ قوموں کی ترقی و عروج کا انحصار غیرت و حمیت سے ہے۔ دین اسلام کا اعلی وصف حیا سے سرشار ہونا ہے۔ ہمیں اپنے گھر، ادارہ انفرادی و ا جتما عی زندگی میں حیا کو فروغ دینا ہے۔ طلباء سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے مغربی تہذ یب نسل نو سے غیرت و حمیت کو چھیننے کے درپے ہے ۔ آج ویلنٹائن ڈے کے کلچر کو عام کرکے ہما ر ی اخلا قی اقدار پہ حملہ کیا جارہا ہے۔ آج یہود و ہنو د ز کی نقالی و خرافات سے اجتناب کرتے ہوئے ہمیں بے حیائی کے مغربی ایجنڈوں کو ناکام بنانا ہے اور اپنے قول و فعل گفتار و کردار میں حیا کو ر و ا ج دینا ہے۔ رحمت عالم( ۖ )کی سیرت طیبہ پر عمل کرتے ہوئے حیا ء کی عملی تصویر بنتے ہوئے بہتر معاشرے کو پروان چڑھانا ہوگا۔ سیرت النبی (ۖ )و صحابہ کے واقعات کا حوالہ ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا قومیں خیر سے محروم اور تنزلی کا شکار اس وقت ہوتیں ہیں جب شرم و حیا سے تہی دامن ہوتی ہیں۔
21