فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر ناولٹی پل کے قریب سڑک عبور کرتے نوجوان تیز رفتار بس کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کرکے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 258 رب ہاشمی ٹائون کا رہائشی 40سالہ عبدالغفار سمندری روڈ پر ناولٹی پل کے قریب سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔
