22

نوجوان تیزرفتار ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصو صی ) کلا چی شہر کے محلہ رانا زئی کی گلی سے نکلنے والا نوجوان مروان تیزرفتار ٹرک کی ٹکر سے لگ کر شدید زخمی ہو کر موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدودمیں مروان ولد نثار سکنہ کلاچی محلہ رانا زئی کی گلی سے نکل رہا تھا کہ تیزرفتار ٹرک نے ٹکر مار دی ‘ جس سے وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر جاں بحق ہوگیا ‘ تھانہ کلاچی میں متوفی کے چچا ابرار نے اس واقعہ کی رپورٹ درج کرا دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں