گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ کا نوجوان لاہور میں ٹریفک کے حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔والدہ نوجوان بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی سکتے میں آگئی اور غم سے نڈھال ہو گئی۔معلوم ہواہے کہ محلہ حفیظ پارک گوجرہ کا 22سالہ شیخ فرحان لاہورمیں کام کر تاتھاکہ جو سحری کے وقت موٹر سائیکل پرسوار جا رہاتھاکہ پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔نوجوان کی نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیاوالدہ پر غشی کے دورے پڑتے رہے ۔جس کا والدچند سال قبل انتقال کر گیاتھا اور متوفی دو بہنوں کا اکلوتا بھائی اور ماں کا واحد سہارا تھامرحوم کو ایک بڑے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کبوترانوالہ قبرستان میں آہوں اور سیسکیوں میں سپرد خاک کر دیاگیا۔
