78

نوجوان نسل کونشہ سے بچانے کیلئے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں

فیصل آباد (پ ر)انجمن انسداد منشیات الائیڈ ہسپتال 2 کے زیر اہتمام الیکٹرونکس کے شعبہ سے وابستہ تاجروں کو نشہ کے نقصانات سے آگاہی کیلئے سیمینار منعقد ہوا’ سیمینار میں فیصل آباد الیکٹرونکس انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن سرپرست اعلیٰ چوہدری محمود احمد’ صدر حاجی محمد عبداللہ’ ملک انوارالرحمن سینئر نائب صدر’ چوہدری ظفر اقبال وائس چیئرمین’ فنانس سیکرٹری مرزا امجد کمال’ نائب صدور عامر سجاد’ محمد عمیر شفیق’ مرزا ذوالفقار علی’ محمد احمدالرحمن ‘ چوہدری شہریار کے علاوہ دیگر ممبران اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ امراض نفسیات پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر نے شرکت کی’ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیصل آباد الیکٹرونکس انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن سرپرست اعلیٰ چوہدری محمود احمد’ صدر حاجی محمد عبداللہ نے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے’ جب ایک شخص نشہ کا شکار ہوتا ہے تو اس سے ناصرف وہ شخص تباہ ہوتا ہے بلکہ اس کی ساری فیملی تباہ و برباد ہو جاتی ہے’ ہمیں اپنے اردگرد نظر رکھنی چاہئے جو شخص اس لت کا شکار ہو اسے نارمل زندگی کی طرف لانے کیلئے اس کے مدد کرنی چاہئے’ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ امراض نفسیات پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر نے نشہ کے انسانی زندگی پر مضراثرات اور اس سے بچائو کے طریقہ کار بارے آگاہی دی’ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے دور رکھنے کیلئے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں’ انہوں نے کہا کہ خود بھی اس لت سے دور اور دوسروں کو بھی صحت مند رہنے کیلئے نشہ سے باز رہنے کی تلقین کریں تاکہ معاشرہ کو اس ناسور سے بچایا جا سکے’ سیشن سے ڈاکٹر حسنین چٹھہ’ جوائنٹ سیکرٹری انجمن انسداد منشیات آمنہ اکرم’ چیف پیٹرن انسداد منشیات ظفر اقبال نے بھی اظہار خیال کیا’ شرکاء نے آگاہی سیشن کے انعقاد کو سراہا اور معاشرے سے نشہ جیسی برائی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں