31

نوجوان نے سبز باغ دکھا کر دو شیزہ کو اغواء کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رضا آباد کے علاقہ میں اوباش نوجوان نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو اغواء کر کے فرار ہو گیا، پولیس نے مغویہ کی بازیابی کیلئے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کیمطابق رضا آباد کے رہائشی فیض نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ گزشتہ دنوں اسکی 15 سالہ بیٹی منزا گھر سے مقامی سکول میں پڑھنے کیلئے گئی لیکن واپس نہ آئی جس پر بیٹی کی تلاش کرتے رہے، معلوم ہوا کہ اسکی بیٹی کو اوباش ملزم ذیشان نے اغواء کیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویہ کی بازیابی کیلئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں