ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)گائوں لنڈہ شریف میں 25سالہ نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اپنے ہاتھوں بندوق چل جانے سے زندگی کی بازی ہار گیا ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پروآ کے گائوں لنڈہ شریف میں 25سالہ نوجوان رفیع اللہ بلوچ ولد محمد اشرف سکنہ لنڈہ شریف ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران بندوق بارہ بور اس کے اپنے ہاتھ سے چل گئی جس سے لگ کر رفیع اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔
30