29

نوجوان کو قتل کرنیوالا بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ منصور آباد کے علاقہ ملک پور میں پرانی دشمنی کی بناء پر نوجوان کو قتل کرنے والا بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔ تفصیل کے مطابق 203 ر۔ب ملک پور کے رہائشی قیصر ولد رمضان کے بھائی احتشام کی احمد رضا سکنہ 153ر۔ب وغیرہ سے دشمنی چلی آ رہی تھی اور مقدمہ بازی کی بناء پر قیصر کا بھائی احتشام جیل میں بند تھا، گزشتہ روز قیصر اپنے بھائی کو ملنے جیل جا رہا تھا کہ ملک پور کے قریب مخالف احمد رضا وغیرہ نے گھیر لیا اور قیصر رضا کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں احمد رضا بھی بری طح زخمی ہو گیا، تاہم قیصر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو تشویشناک حالت میں ریسکیو1122 کی مدد سے ہسپتال پہنچایا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں