لاہور (بیوروچیف)چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے ملاقات کی ہے ۔شزہ فاطمہ خواجہ نے چیف آرگنائزر کو نوجوانوں کے حوالے سے لیے گئے تمام اقدامات سے آگاہ کیا۔ یوتھ لون اسکیم میں اب تک 70،000 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔جب کے اس کا اجرائ 17 جنوری کو وزیراعظم شہباز شریف نے کیا تھا۔نیشنل انوویشن ایوارڈ کے متعلق بات کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نہ صرف اس ایوارڈ کا مقصد نوجوانوں کو گرانٹ دینا ہے بلکہ یہ نوجوانوں کو پاکستان بھر میں بوٹ کیمپس کے ذریعے تربیت بھی فراہم کر رہا ہے۔ پرائم منسٹر ز یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ایک لاکھ لیپ ٹاپ دییجا رہے ہیں۔ مریم نواز نے معاون خصوصی کی کوششوں کو سراہااور نوجوانوں کے لیے کا م کر نے کے جذبے کی داد دی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔مریم نواز نے یوتھ لوں اسکیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
29