39

نوسر بازوں نے نیوی میں شہید ہونیوالے نوجوان کے باپ کو لوٹ لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نوسربازوں نے نیوی میں شہید ہونیوالے جوان کے بوڑھے والدین کو پلاٹ دینے کا جھانسہ دیکر لوٹ لیا، پولیس نے نوسرباز کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق احمدپور سیال جھنگ کے رہائشی بشیر احمد نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کو فون پر مسلسل کالیں آ رہی تھی کہ کور کمانڈر بول رہا ہوں، آپکا بیٹا نیوی میں شہید ہو گیا ہے اسکو حکومت کی طرف سے پلاٹ دیا جائے گا، آپ کاغذات لیکر نیوی آفس نزد کمشنر آفس آئیں یا ضلع کچہری کے گیٹ نمبر2 پر آ جائیں آپکو مل لونگا، سادہ لوح میاں بیوی ضلع کچہری کے گیٹ پر پہنچے تو نوسرباز ان سے کاغذات اور 30ہزار روپے کی رقم لیکر غائب ہو گیا۔ کافی انتظار کرنے کے بعد واپس نہ آیا تو اس کا فون بھی بند تھا، جس پر پولیس کو اطلاع کی تو کوتوالی پولیس نے دھوکہ دہی’ فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں