31

نومنتخب صدرڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کمالیہ کی غلہ منڈی آمد

کمالیہ(نامہ نگار) نو منتخب صدر بار مہر فتح شیر بگھیلا ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری بار فرخ رضا مون خان ایڈووکیٹ کی ماسٹر ٹریڈرز اینڈ کمیشن شاپ غلہ منڈی کمالیہ آمد، سینئر وکیل ہائی کورٹ سجاد حسین کھرل سمیت دیگر ہمراہ تھے. چوہدری طارق حسن رحمانی, عاصم رحمت اور رضوان خان سے ملاقات کی ۔ نو منتخب عہدیداران کا کہنا تھا کہ علاقہ کے لوگوں کیلئے بار کے معاملات میں آسانی پیدا کریں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ تمام وکلاء کو ساتھ لے کر چلیں اور تمام اختلافات کو ختم کریں۔ وکلاء کے متحد ہونے سے علاقہ میں انصاف کو بول بالا ہو گا اور عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں