فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ ملت روڈ پرحق باہوچوک کے قریب نومولود بچی کی نعش برآمد’پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکرہپستال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز نامعلوم خاتون ملت روڈ پر حق باہو چوک کے قریب نومولود بچے کو کپڑوں میں لپیٹ کر پھینک کر فرار ہوگئی ۔ شہریوں کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تونومولود بچی زندگی کی بازی ہارچکی تھی جس پر پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔
21