35

نو جوانوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں ‘ شہباز شریف

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بچانا ہے تو اس کی قیمت ادا کرنا ہو گی، سب جانتے ہیں کہ انتہائی مشکل حالات میں ہم نے یہ ذمہ داری سنبھالی، ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں انہیں اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے ، ہم نوجوانوں کو 5 سے 75 لاکھ روپے تک کے قرضے دیں گے،تیل کی امپورٹ پر 27 ارب ڈالر خرچ ہو گئے، کچھ اقدامات کر کے ہم چند ارب ڈالر بچا سکتے تھے۔”پرائم منسٹر یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو فراہم کیا جانے والا 5 لاکھ تک کا قرض بلاسود ہو گا، 5 سے 15 لاکھ تک 7 فیصد کی شرح کے حساب سے قرضے دیئے جائیں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، ہمارے دور میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیئے گئے، لیپ ٹاپ دیئے تو کہا گیا یہ سیاسی رشوت ہے، لیپ ٹاپ نہیں تو کیا ہاتھوں میں کلاشنکوف دیتا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اپنے وسائل سے نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے تھے، نوجوانوں سے قرضوں کی واپسی کی شرح 99 فیصد تھی، کرونا کے دوران نوجوانوں نے لیپ ٹاپ کے ذریعے باعزت روزگار کمایا، نوجوانوں کو وسائل کی فراہمی کے عمل کو کچھ لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو اس کی قیمت ادا کرنا ہو گی، سب جانتے ہیں کہ انتہائی مشکل حالات میں ہم نے یہ ذمہ داری سنبھالی، تیل کی امپورٹ پر 27 ارب ڈالر خرچ ہو گئے، کچھ اقدامات کر کے ہم چند ارب ڈالر بچا سکتے تھے، ہماری حکومت نے توانائی بچت پروگرام کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ 8 بجے دکانیں بند کرنیکا فیصلہ کیا توحکم امتناع لیلیا گیا۔ توانائی بچت اسکیم کیخلاف ایک حکومت عدالت چلی گئی۔ صوبائی حکومت نے عدالت سے حکم امتناع لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں