37

”نو ہیلمٹ نو رائیڈ ” CTOکی موٹر سائیکل سواروں کو سخت وارننگ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ ‘تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر چوہدری آصف صدیق کا کہنا ہے کہ شہری موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔ریسکیو 1122 اور مختلف ہسپتالوں کی رپورٹس کے مطابق ہیڈ انجریز کے زیادہ کیسز میں موٹرسائیکل سواروں کے ہیلمٹ کا استعمال نہ کرناسامنے آیا ہے۔ سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی۔بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے جائیں گے۔ ہیلمٹ مہم سے ہیڈ انجری کیسز میں نمایاں کمی آئے گی۔موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا ہوگا۔ شہریوں کو حادثات سے محفوظ سفر کے لئے ٹریفک قوانین کی لازمی پابندی کرنا ہو گی۔ سی ٹی او فیصل آباد نے بہتر اور بلا رکاوٹ ٹریفک بہائوکو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ روڈ حادثات سے بچائو کیلئے تمام قانونی اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں