فیصل آباد(پ ر) پا کستان تحریک انصاف کے رہنما سمیع اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ نگر ا ں حکومت سے شفاف انتخابات کی توقع نہیں کی جا سکتی، عوام نے بھرپور احتجاج کر کے کٹھ پتلی نگر ا ں حکومت کو مسترد کر دیا،تحریک انصاف کیخلاف جو سازشیں کی جارہی ہیں عوام انہیں ناکام بنادیں گے،عمران خان ملک وقوم کے وسیع ترمفادمیں جدوجہدکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بغیر کسی کال کے کروڑوں لوگ عمران خان کی حفاظت کیلئے ان کے ساتھ ہیں، عوام اپنی نسلوں کیلئے دہائیوں سے مسلط مافیاز سے ٹکر لینے کا واضح فیصلہ کر چکے ہیں،عمران خان کے خلاف کسی اقدام کی کوشش پر قوم پی ڈی ایم ٹولے کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گی ۔ انہوں نے مزید کہاکہپی ٹی آئی کے سنہرے دور کو عوام کسی صورت فراموش نہیں کر سکتے، عمران خان کے دور حکومت میں نہ صرف مہنگائی کنٹرول تھی بلکہ غیر ملی قرضوں کی ادائیگی بھی بڑے پیمانے پر کی گئی۔
38