21

نگران حکومت عوام کو ریلیف فراہمی کے اقدامات کرے

سرگودھا (بیوروچیف) بجلی اور گیس کے بحران کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں بے روزگاری میں اضافہ کے باعث چوری، ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں حکومت کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پائے ان خیالات کا اظہار معروف امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و سیاسی سماجی شخصیت راجہ عبدالوہاب نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ معیشت کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور بے روزگاری میں اضافے کی وجہ سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے ہورہے ہیں حکومت اقتدار میں آئی مگر عوام کو ریلیف نہیں ملا جس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ وزیر اعظم فوری طور پر عوام کو ریلیف دینے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیساتھ ساتھ بجلی اور گیس کے بحران کے قابو پائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں