30

نگران حکومت نے بینکوں سے قرضہ لینے کا ریکارڈ قائم کردیا

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی قیادت میں موجود نگران حکومت نے اب تک بینکوں سے تقریباً4کھرب روپے قرض لینے کا ریکارڈ بنادیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق پہلے ہی قرض کے بھاری بوجھ تلے دبی معیشت 24-2023 کے آخر 30 جون تک قرض میں غیر معمولی اضافے کا شکار ہو سکتی ہے جب کہ حاصل کردہ رقم پہلے ہی پورے مالی سال 2023 میں لیے گئے مجموعی قرض سے تجاوز کر چکی ہے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ حکومت نے یکم جولائی سے 19 جنوری 2023-24 کے درمیان 3.99 ٹریلین روپے کا قرض لیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.398 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 185 فیصد زیادہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں