اسلام آ باد (بیوروچیف ) نگران حکو مت نے بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر ممکنہ احتجاج سے بچنے کا پلان تیار کر لیا ۔ لازمی سروس ایکٹ کے تحت احتجاج اور ہڑتال پر پابندی،ی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی ذرائع کے مطا بق نگران حکومت نے تمام سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں،نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی اور سرکاری پاور پلانٹس پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ نے ا س فیصلہ کی منظوری دیدی ۔ یہ منظوری سرکولیشن سمری کے ذ ریعے د ی گئی ۔لازمی سروس ایکٹ کے تحت احتجاج اور ہڑتال پر پابندی ہوگی۔ ذ رائع کے مطا بق ڈسکوز،این ٹی ڈی سی اورجنکوز یونین کی سرگرمیوں پربھی پابندی عائد ہوگی۔حکومت کو خدشہ ہے کہ ممکنہ طور پرڈسکوز،این ٹی ڈی سی،جنکوز کے یونین ملازمین احتجاج کرسکتے ہیں۔لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی ۔حکومتی ذ رائع کے مطا بق اس وقت26ادارے نجکاری کے جاری پروگرام یا فعال فہرست میں شامل ہیں جن میں تمام10سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں سمیت 14ادارے توانائی شعبے سے متعلق ہیں۔توانائی شعبے کے تحت نندی پور پاور پلانٹ،بلوکی پاور پلانٹ، حویلی بہادرپاور پلانٹ اور گدو پاور پلانٹ بھی نجکاری کے جاری پروگرام میں شامل ہیں۔
