56

نگران حکومت کی کارکردگی نے قوم کو مایوس کیا

فیصل آباد (پ ر)ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آٹے چینی ،گھی ، دالیں اور سبزیوں سمیت روز مرہ استعمال کی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں تکلیف دہ اضافہ نے عوام کو بد حال کر رکھا ہے ا گر حکومت نے فوری اصلاحی اقدامات نہ کئے تو ملک میں مہنگائی کا سونامی کاروباری سرگر میوں کو جام اورغریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیگا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ کرے نیا سال ملک وقوم با لخصوص مسلم دنیا کیلئے برکت والا سال ثابت ہو ، نگران حکومت کی کارکردگی نے قوم کو مایوس کیا ہے عوام اور تاجر اپنے مستقبل سے اتنے مایوس کبھی نہ تھے جتنے اب ہیں حکومت نے بجلی ، گیس اور تیل کی قیمتوں میںبار بار اضافہ نے عوام کودیوار سے لگاکر ملکی سلامتی و خود مختاری کو ناقابل تصور خطرات سے دو چارکرکے IMF کو ہی خوش کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں