48

نگران حکومت گیس’ بجلی کے بلوں میں کمی کا اعلان کرے

سرگودھا (بیوروچیف) گیس کی قیمتوں میں کئی سو گنا اضافے کے بعد آنیوالے گیس کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں کسی بھی صارف کا بل پانچ ہزار سے کم نہیں ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ عام گھریلو صارف کو 25 سے 60ہزار روپے بل معمول بن گیا ہے جس پر لوگ گیس کنکشن کٹوانے لگے ہیں اور بڑی تعداد میں سرگودھا میں بلوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے گیس کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں گیس کے بلوں میں کئی سو گنا اضافے کے بعد جس صارف کا بل 500آتا تھا اس کا بل دس ہزار جس کا بل ہزار روپے آتا اس کا بل 20ہزار اور اسی طرح جس کا بل 1000سے زیادہ تھا اس کا بل 50ہزار کی حد کو کراس کرگیا ہے محکمہ سوئی گیس سرگودھا کا عملہ اس طرح کے بل عوام کو بھجوا رہا ہے جبکہ بل درست کروانے کیلئے جائیں تو جواب ملتا ہے کہ آپ نے گیس استعمال کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں