لاہور (بیوروچیف) پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے لئے حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی، نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے زیر صدارت اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے عہدے پر تقرری کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کسی بھی نام پر متفق نہ ہو سکی۔حکومتی اتحاد کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے ہیں، جبکہ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔ادھرنگران وزیراعلیٰ کے تقرر کا معاملہ الیکشن کمیشن میں جانے پر پی ٹی ا ئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ چاروں امیدواروں کے کردار کو سامنے رکھ کر بہتر شخص کا نام سامنے لایا جائے، اگر کسی ایسے شخص کا نام سامنے لایا گیا جو متنازعہ ہو تو عدلیہ سمیت ہر جگہ جائیں گے۔
20