لاہور (بیوروچیف) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عوام کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اصلاحات کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں سرکاری ہسپتا لوں میں انسولین،ضروری ادویات اور ڈسپوز ایبل سامان کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے انسولین اور دیگر ضروری ادویات کی قلت کے مسئلے کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر،سپیشل سیکرٹری پروکیورمنٹ،ڈی جی ڈرگ کنٹرول اور دیگر حکام شامل ہوں گے۔
28