24

نہرسے نامعلوم شخص کی خستہ حال نعش برآمد

گوجرہ(نامہ نگار)نہر سے نامعلوم شخص کی خستہ حال نعش برآمد۔پولیس نے تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دی۔معلوم ہواہے کہ تھانہ نواں لاہور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چک نمبر277ج ب کے قریب راجباہ خان چند میں ایک35سالہ نامعلوم شخص کی گلی سڑی نعش پڑی ہو ئی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی نعش کو راجباہ سے نکال کر اپنی تحویل میں لے لیااورنعش رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور منتقل کرکے اس کی شناخت کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے تاحال موصولہ آخری اطلاع کے مطابق اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں