38

نہروں اور کھالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنا معمول بن گیا

سرگودھا (بیورو چیف) نہریں خشک ہونے سے لوگوں نے کوڑا کرکٹ نہروں اور راجباہوں’ کھالوں میں پھینکنا شروع کردیا ہے محکمہ انہار کے افسران اور عملہ کروڑوں روپے کی تنخواہیں وصول کرنے کے باوجود خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے بھل صفائی کے نام پر جاری ہونیوالے فنڈز کے بارے میں بھی کسی کو کچھ علم نہیں کہ یہ کہاں بھل صفائی ہورہی ہے جبکہ راجباہ’ کھالے’ نہریں گندگی سے اٹی پڑی ہیں محکمہ انہار کے افسران سب اچھا کی رپورٹ دیکر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں قبل ازیں ایسا ہوتا تھا کہ وزیر اعلیٰ خود بھل صفائی مہم کی نگرانی کرتے تھے مگر موجودہ وزیر اعلیٰ ہر معاملہ میں غافل لگتے ہیں انہیں بھل صفائی سے کوئی غرض نہیں جس کی وجہ سے محکمہ انہار کے افسران موج اڑا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں