سرگودہا (بیوروچیف ) سپرٹینڈنٹ انجینئر مرزا اویس بیگ نے بتایاہے کہ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر زون بھر کی نہروں و راجباوں کی بھل صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں چھوٹی نہروں اور راجباوں سے بھل نکالی جارہی ہے۔ اس مہم میں محمکہ انہار کے فیلڈ سٹاف کے علاوہ ٹھیکیداروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں تاکہ تمام آپریشن مقررہ مدت میں اندر مکمل کرکے ٹیل کے کاشتکاروں تک نہری پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ایس ای انہار نے مزید تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سرگودہا زون کی 17 بڑی نہروں کل لمبائی 664 میل ،جبکہ 398 راجباوں اور کھالوں کی کل لمبائی 2578 میل سے 695 لاکھ کیوبک بھل نکالی جائے گی۔بھل صفائی آپریشن تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا ، پہلے مرحلے میں منگلہ ڈیم سے نکلے والی نہروں کی بھل صفائی 31 جنوری تک مکمل کی جائیگی۔دوسرے مرحلہ میں تربیلہ ڈیم سے نکلنے والی نہروں اور چینلز وغیرہ کی بھل صفائی 18 جنوری سے 15 فروری جبکہ تیسرے مرحلے میں دیگر چھوٹی بڑی نہروں اور راجباوں کی بھل صفائی کا آپریشن یکم مارچ سے 15 اپریل کے دوران مکمل کیا جائیگا۔
