گوجرہ(نامہ نگار)نہر کنارے کھیلتاتین سالہ بچہ نہر میں گر کر جاں بحق ہو گیا ۔معلوم ہواہے کہ نواحی چک نمبر430ج ب کے وارث کاتین سالہ بیٹاگلفام گھر کے قریب نہر کنارے کھیل رہا تھاکہ جو اچانک نہر میں گر گیا جسے مقامی لوگوں نے نہر سے باہر نکالا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کیاجارہا تھاکہ وہ راستہ میں ہی جاں بحق ہو گیا جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔معصوم بچے کی موت کی خبر گھر پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔
36