85

نیاسال۔۔نئی توقعات (حصہ دوئم)

تحریر: ایم سرورصدیقی
صیہونی حکومت پرزورنہیں دیاکہ وہ بھی نہتے فلسطینیوںپر ظلم وبربریت نہ کرے ۔2023ء میںپاکستان کی سیاسی تاریخ میں9مئی کادن ایک دھماکہ ثابت ہوا کہ اس روز جب PTIکے چیئرمین عمران خان کو گرفتارکیا گیا تو اس کے ردِ عمل میں جناح ہائوس میں مقیم کورکمانڈر کے گھر پر سینکڑوں افراد نے حملہ کردیا جس کی پاداش میںبہت سی خواتین و حضرات کو گرفتار کرلیا گیا اور حکومت نے اعلان کیا کہ ان سب کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا جناح ہائوس پر حملہ تحریک ِ انصاف کے لئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا کہ اسدعمر،جمشیداقبال چیمہ،پرویز خٹک جیسے بڑے بڑے لیڈروں نے ”پریس کانفرنسیں” کرکے پارٹی سے لاتعلقی کااعلان کردیا اسی خوف و ہراس میں پارٹی عملًاٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگئی اب عمران خان جیل میں ہیں جواپنے خلاف درجنوں مقدمات کو فیس کررہے ہیں ۔2023 ء میں پاکستان کی سیاست کااہم واقعہ پانامہ سکینڈل میں تاحیات نااہلی کے بعد کچھ ماہ قیدکاٹ کر پھر علاج کے بہانے لندن جانے والے میاںنوازشریف کی کئی سال بعد وطن واپسی ہے ان کی آمد کوزیادہ ترلوگ ڈیل یا ڈھیل قرار دے رہے ہیں ۔اسی سال سونے کی قیمتوںنے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا جس سے مہنگائی کا طوفان آگیا ہرچیزمہنگی ہوگئی نئے نئے ٹیکسز لگنے سے دنیا بھر کروڑوں اربوں افراد غربت کی لکیر سے بھی نیچے چلے گئے پاکستان میں امن وامان کے قیام کیلئے شروع کئے جانے والا اپریشن ردالفساد انتہائی کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گرد اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں سینکڑوں اس کی زدمیں آنے والے ہیں ۔ اس سال کی اہم خبر عمران خان کے سابقہ قریبی ساتھیوں جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے اپنی نئی پارٹی ” تحریک استحکام ِ پاکستان” کے نام سے قائم کرلی جس میں عمران خان سے ناراض رہنمائوں کی اکثریت نے شمولیت اختیار کرلی یہ پارٹی ملکی سیاست پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے اس کا فیصلہ وقت کرے گا جو سب سے بڑا منصف ہے ۔۔۔شاید ایک بات ہم بھول گئے سیاسی حوالے سے ایک اہم ترین خبر یہ ہے کہ میاں شہباز شریف حکومت نے نیب قوانین میں ترمیم کرکے اپنے اور اپنے ہم نوا سیاستدانوں کے مقدمات قریباً ختم کروالئے تھے لیکن جاتے جاتے چیف جسٹس عطا عمر بندیال نے وہ ترامیم کالعدم قراردے دیں اس طرح ملک کی درجنوںبااثر شخصیات میاں نوازشریف ،مریم نواز، مولانا فضل الرحمن ، آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور ،بلاول بھٹوزرداری، میاںشہباز شریف، حمزہ شہباز، سیدخورشید شاہ،عبدالعلیم خان،احسن اقبال ،خواجہ سعدرفیق ، خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں ، کرپشن اور بے نامی اکائونٹس ٹرانزیکشن کے مقدمات بحال ہو گئے ایک او ربات گذرتے سال میں قوم کو مہنگائی ،دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ سے نجات نہیں ملی اب تو نئے سال میں سوئی گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا جا چکاہے جس سے عام آدمی کے لئے مشکلات میں اضافہ ہی ہوگا۔ان تمام واقعات کے باوجود ہمیں نئے سال سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیںکسی سے امیدیں وابستہ کرنا اچھی بات ہے اسے خوش فہمی بھی کہا جا سکتاہے۔ کہا جاتاہے کہ امید گھپ ٹوپ اندھیرے میں چمکتے ہوئے جگنوئوںکی مانند ہوتی ہیں پاکستان بنانے کا خواب بھی ایک امید تھی جو اللہ کے فضل سے یوری ہوئی اب اس وطن کو پر امن ، خوشحال اور ہر لحاظ سے مضبوط اور مستحکم بنانے کا خواب ہماری جاگتی آنکھیں اکثر دیکھتی رہتی ہیں اللہ کرے یہ خواب بھی شرمندہ ٔ تعبیرہو ۔ایک خواب ہے اس ملک سے عوام کی محرومیاں دو رہوں اس مملکت ِ خدادادکو کوئی ایسا حکمران مل جائے جو قوم کی محرومیاں اور مایوسیاں دور کرنے کیلئے اقدامات کرے یہاںکی اشرافیہ اپنے ہر ہم وطن کو اپنے جیسا سمجھے کیونکہ یہ بات طے ہے پاکستان کو جتنا نقصان یہاں بسنے والی اشرافیہ نے پہنچایاہے کسی دشمن نے نہیں پہنچایا ہوگا پاکستان کے تمام مسائل اور عوام کی محرومیوںکے یہی ذمہ دارہیں یہ ان لوگوںنے اس ملک کو کبھی سونے کا انڈہ دینے والی مرغی سے زیادہ اہمیت نہیں دی اب ہمارے ہونٹوںپر یہ دعا مچلتی ہے کہ یاباری تعالیٰ ہماری تمام تر کوتاہیوں،نالائقیوں کے باوجود ہمارے وطن کو تاقیامت سلامت رکھنا ،پاکستانی قوم کی خیر ہو ہمارے ملک کی حالت اور غریبوںکے حالات خوشگوارہوجائیں ہم بھی اقوام ِ عالم میں سراٹھاکر ایک زندہ و پائندہ قوم کی طرح سرخرو ہو سکیں آمین یارب اللعالمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں