سرگودھا (بیوروچیف) پنجاب بھر میں تعلیمی سال 28فروری کو ختم ہورہا ہے نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا سرکاری سکولوں میں پہلی کلاس سے ہشتم تک کے سالانہ امتحانات 7مارچ سے شروع ہونگے اور 20 مارچ تک تمام امتحانات مکمل ہونگے اور 31 مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائیگا اور یکم اپریل سے نئے تعلیمی سال کا آغاز کردیا جائیگا۔
