26

نیا موآنہ روڈ پر کار سوار ڈاکوئوں نے متعدد شہریوں کولوٹ لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نیاموآنہ روڈ پر کار سوار ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر متعدد شہریوں کو لوٹ لیا’ اہل علاقہ کے آنے پر ڈاکو فائرنگ کرتے فرار ہو گئے، پولیس اطلاع کے باوجود موقع پر نہ پہنچ سکی’ گزشتہ شب نیاموآنہ روڈ پر کار سوار ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ ایک متاثرہ نوجوان نے گائوں جا کر اطلاع کی تو دیہاتیوں کو صورتحال سے آگاہ کیا تو دیہاتی اسلحہ لیکر موقع پر پہنچے تو فائرنگ کے تبادلہ کے بعد کار سوار ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، فائرنگ کی وجہ سے گائوں میں خوف وہراس پھیل گیا، جبکہ تھانہ صدر اور دیگر تھانوں کی پولیس اطلاع کے باوجود موقع پر نہ پہنچ سکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں