42

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کی منظوری قابل مذمت ہے

فیصل آباد(پ ر )جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 116رانا عدنان خاںنے کہا ہے کہ نیپرا کی جا نب سے بجلی کی قیمت میں 4.46روپے فی یو نٹ تک اضافے کی منظوری قابل مذمت ہے ا س اقدام سے عوام کی مشکلات میںبھی اضافہ ہو گا ،یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنانے کی قسم کھا رکھی ہے ۔پہلے ہی قوم بحرانوں سے نبرد آزما ہے ۔رہی سہی کسر بجلی کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ نے پوری کر دی ہے ۔ اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پرو گر ا ما ت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ۔زندگی کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے اشیا خو ر د و نوش کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہیں۔ملک کے اندر گند م، آٹا ، چینی ، آئل ،سبزیاں ، دالیں ، پھل ،مرغی کا گوشت سمیت ہر چیز کی قیمت کو پر لگ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں