21

ن لیگ الیکشن میں 100سے زائدسیٹیں جیتے گی ، رانا ثناء اللہ خاں

جڑانوالہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صوبائی صدر و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے جڑانوالہ قیصر نور ہال میں آمد پر ن لیگ این اے 96 کے نامزد امیدوار ملک نواب شیروسیر،طلال چوہدری،امیدوار پی پی 100 سردار خان بہادر ڈوگر،امیدوار پی پی 101 اشرف چوہدری،مسلم لیگ ن کے رہنماں رانا اظہر وقار،عدیل اکبر گجر،بلال بدر چوہدری،فہیم ارشد چوہدری،حسن ارشد چوہدری،سعید انور بھولا،عبدالستار رحمانی،خان نعمان خان،عمران چوہدری، حاجی عطا ملک،اے ڈی ملک،تنویر حسین بھٹی،محمد علی ناہرہ،ملک شبیر، رضا شاہد وسیر،عبدالرحمن وسیر،حیات حسین وسیر و دیگران کے ہمراہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بڑا دعوی کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن 8 فروری کو ہونیوالے الیکشن میں قومی اسمبلی کی 100 سے زائد سیٹیں جیتے گی اور ضلع فیصل آباد سے قومی اسمبلی کی 10 سیٹوں پر کلین سوپپ کرکے سیاسی مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا دے گی پاکستان مسلم لیگ ن وفاق اور پنجاب میں حکومتیں بنائے گی میاں نواز شریف وزیر اعظم اور میاں شہباز شریف وزیر اعلی منتخب ہونگے جیل میں قید میاں نواز شریف کے سامنے لیجا کر مریم نواز کو گرفتار کیا گیا اور مجھ پر کھوٹا و بے بیناد مقدمہ بنانے والے آج رسوا ہو رہے ہیں میں نے قومی اسمبلی میں قرآن پاک پر حلف دیا تھا کہ میں نے اپنی25سالہ سیاسی زندگی میں کبھی بھی منشیات فروش کی کبھی حمایت نہیں کی ہے۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ2013ء میں بھی ملک کے ایسے حالات تھے جیسے آج ہیں ملک لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا شکار تھا ہم نے ایک ایک دن میں ڈیڑھ سو کے قریب شہدا کی لاشیں اٹھائی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں