28

ن لیگ پاکستان کوموجودہ بحرانوں سے نجات دلائیگی

فیصل آباد (پ ر)ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) کلچر ونگ فیصل آباد رانا آصف ارشد خاں نے ن لیگ پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نجات دلائے گی۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے میثاق معیشت کے لیے مخالفین کو متحد کرنے کی کوشش کی ہے ۔ شریف برادرا ن نے ملک کو دہشت گردی ، بے روز گاری ، لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی تھی۔ اب ایک بار پھر عوام کے مسیحائوں نے اس ذمہ داری کو مشکل حالات میں قبول کیا اور ان شاء للہ مسلم لیگ ن ہی اس ملک کو اس دلدل سے نجات دلائیگی۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ملکی معیشت اور میثاق معیشت کیلئے مخالفین کو بھی ایک ٹیبل پر بٹھانے کی کوشش کی ہے اور عوام بھی اپنے مسیحا کو پہچان چکے ہیں ۔ آخر میں انہوںنے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظا لم بند کرائے ۔ کشمیری صرف آزادی ہی نہیں چا ہتے بلکہ وہ پاکستان کے ساتھ شامل ہونا چاہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں