فیصل آباد(پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور میونسپل کارپوریشن میں سابق اپوزیشن لیڈر چو ہد ر ی شیراز کاہلوں نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کا انتخابی منشور عو ا می خواہشات کا ترجمان ثابت ہوگا جس میں تمام شعبو ں کی ترقی کو یکساں اہمیت دی گئی ہے پارٹی قیادت اپنے اس انقلابی منشور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پر عزم ہے اور 8 فروری کے انتخابات میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے برسر اقتدار آکر عوامی خدمت کا سفر دوبارہ شروع کیا جائیگا۔
