اسلام آباد( بیوروچیف ) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی کی تنظیم سازی، پارٹی آئین میں ترمیم اور سوشل میڈیا ونگ کو باقاعدہ پارٹی کا ونگ بنانے کا ٹاسک سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کو سونپ دیا۔ مسلم لیگ ن نے تنظیم سازی میں اہم تبدیلیوں اور پارٹی آئین میں ترامیم ،سوشل میڈیا ونگ کو پارٹی آئین میں باقاعدہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سوشل میڈیا کو باقاعدہ پارٹی کا ونگ بنانے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، سوشل میڈیا ونگ کو پارٹی آئین میں ترمیم کرکے شامل کیا جائے گا
42