39

(ن) لیگ کا فوری عام انتخابات کے معاملہ پر بلیک میل نہ ہونے کافیصلہ

لاہور (بیوروچیف)سربراہ مسلم لیگ (ن)نواز شریف نے پارٹی رہنماں اور کارکنان کو پنجاب میں انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی جانب سے فوری عام انتخابات کے مطالبے پر وفاقی حکومت کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی جانب سے مسلم لیگ (ن)کو یہ ہدایات لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک ایک اہم پارٹی اجلاس میں شرکت کے دوران کی گئیں۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کہا کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کے لیے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کی ایڈوائس پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے عمل کا حصہ نہیں بنوں گا، میں آئین اور قانون کو اپنی مرضی سے چلنے دینا چاہتا ہوں، ایسا کرنے سے کسی قانونی عمل میں رکاوٹ نہیں آئے گی کیونکہ اس حوالے سے آگے بڑھنے کے لیے آئین بالکل واضح ہے۔اطلاعات ہیں کہ شریف برادران نے پارٹی کے دیگر رہنماں سے مشاورت کے بعد گورنر کو سمری پر دستخط کرنے سے روک دیا تاکہ مسلم لیگ (ن)کی اسمبلی کی تحلیل کی مخالفت کے موقف کو تقویت ملے۔قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹان میں پارٹی اجلاس کی صدارت کی جس میں پارٹی کے سینئر رہنماں نے شرکت کی، نواز شریف کے علاوہ مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس کے بعد مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ نواز شریف نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی رہنماں اور کارکنان کو پنجاب میں انتخابات کی تیاری شروع کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں